الیکشن کمیشن نے حکومت کو بینکوں میں پرانے نوٹ تبدیل کرنے کے لئے گاہکوں
کی انگلی میں انتخابات کے دوران استعمال میں لائی جانے والی سیاہی لگانے سے
بچنے کا مشورہ دیا ہے۔کمیشن نے وزارت خزانہ کو اس بارے میں خط لکھ کر کہا ہے کہ اس
سیاہی کے
استعمال سے لوک سبھا اور اسمبلیوں کی کچھ سیٹوں کے لئے ہونے والے ضمنی
انتخابات کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔اس نے کہا ہے کہ انگلی پر یہ سیاہی لگاتے وقت انتخابات کے دوران سیاہی کے استعمال کے لئے بنائے قوانین پر غور کیا جانا چاہئے۔